مرزا حیرت دہلوی کی کتاب " کتاب شہادت " ویسے تو عترت رسول اللہ کی گستاخیوں سے بھری پڑی ہے مگر اس تحریر کا مقصد حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شان میں جو گستاخانہ باتیں کی گئی ہیں ان سے پردہ اٹھانا ہے جس سب کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ صرف گستاخ عترت رسول اللہ علیھم السلام ہی نہیں ہے بلکہ گستاخ انبیاء بھی ہے۔ گستاخیاں ایسی عریاں ہیں کہ مجھے بتانے کی ضورت نہیں پڑے گی اصل عبارت سے ہی بڑھنے والے کو اندازہ ہو جائے گا۔
صفحہ نمبر 10 پر موصوف کچھ اس طرح کہہ رہا ہے
" ہزاروں موسےٰ اور ہزاروں عیسےٰ اسی طرح اور بہت سے پیغمبر گزر گئے جن کے زبانی اور دلی معتقدوں کی تعداد لاکھوں سے گزر کر کروروں تک پہنچی ہوئی ہے مگر سوال یہ ہے کہ ان میں سے کس موسےٰ اور کس عیسےٰ نے مخلوق کے ساتھ کیا کیا۔ موسےٰ کی تو تمام عمر محض بنی اسرائیل سے تو تو میں میں کرنے اور جنگ و جدل میں مشغول رہنے میں گزر گئی۔ "
اس صفحہ پر ذرا آگے چل کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے کہتا ہے جو کے اگلے صفحہ تک عبارت چلتی ہے۔
" پھر مسیح بن مریم پیدا ہوئے جنھیں لوگوں نے ان کی ماں کے نام کے ساتھ پکارا کیونکہ یوسف ان کے والد کی شخصیت معدوم قرار دی گئی۔ جو کچھ انہوں نے تعلیم پائی یحییٰ اسی کے وعظ سنے اور اسی سے جذبات دلی کا ابھار ہوا کیونکہ مطلق تعلیم یافتہ نہیں تھے اس لئے کوئی نئی شریعت یا نیا قانون بنا نہیں سکتے تھے۔ کئی سال تک اپنے والد کی دکان پر بسوے کی آوازیں سنتے رہے۔ پھر یحیےٰ کے وعظوں سے پورے متاثر ہو کے علیحدہ منادی کرنے لگے چونکہ سمجھدار تھے انہوں نے موسےٰ کی شریعت پر گردن جھکادی اور یہ بھی صاف کہہ دیا کہ میں تو فقط بنی اسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو رستہ یا پگڈنڈی پر ڈالنے آیا ہوں۔ اول تو ان کے کچھ کارنامت تھے نہیں۔۔۔۔۔ "
اگے اسی صفحہ نمبر 11 پر حضرت عیسیٰ اور موسیٰ علیھم السلام کے بارے کہتا ہے کہ
" اب بھی موسےٰ و عیسےٰ یا ان جیسے صدہا بلکہ ہزارہا انبیاء کی بعثت سے مخلوق میں کچھ اصلاح نہیں ہوئی"
اس تحریر کا اختتام حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا اس کے خلیفہ اول ابوبکر سے موازنہ پر کرتا ہوں وہ بھی اس کے اپنے الفاظ میں ، صفحہ نمبر 14 پر لکھتا ہے کہ
" ایک ابوبکر کل انبیاء کا خلاصہ موجود ہے نہ موسےٰ اس کی برابری کر سکتے ہیں اور نہ عیسےٰ "
ہر عبارت پر تبصرہ کر سکتا ہوں مگر تبصرہ اور انصاف پڑھنے والوں پر چھوڑ رہا ہوں۔
تبصرے